• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن پر اُن کی خوبصورتی کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

معصوم سی صورت کی مالک اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے آئے دن اپنی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی جاندار اداکاری کا تو ہر کوئی دیوانہ ہے مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اُنہیں ادب سے بے حد لگاؤ ہے، یمنیٰ زیدی خود بھی صوفیانہ کلام لکھتی رہتی ہیں اور اپنے انسٹا گرام پر شیئر کرتی ہیں جسے خوب سراہا جاتا ہے۔


یمنیٰ زیدی کی جانب سے حال ہی میں اپنی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس پر پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کمنٹ کرتے ہوئے انہیں ’خوبصورت ترین لڑکی‘ قرار دے دیا ہے۔

صبا فیصل کا یمنیٰ زیدی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے پنجابی زبان میں لکھنا ہے کہ ’ہائے آپ کتنی خوبصورت لڑکی ہو، ‘ جس کا جواب دیتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یمنیٰ زیدی کی ان تصویروں پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کی جانب سے بھی خوب تعریفی کمنٹ کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین