• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔اس عید میں قربانی کرنا چاہ رہا ہوں ،مگر بیوی کا خیال ہے کہ تنگی ہوجائے گی، آپ سے پوچھنا ہے کہ قربانی کب واجب ہوتی ہے؟

جواب :۔ قربانی عاقل مسلمان پر واجب ہے، مجنون پر نہیں، بالغ پر واجب ہے، نابالغ پر نہیں ، مقیم پر واجب ہے،مسافر پر نہیں ۔ایسے شخص پرواجب ہے،جو مسلمان ،عاقل ،بالغ اور مقیم ہونے کے علاوہ نصاب کا بھی مالک ہو۔ نصاب سے مراد یہ ہے کہ جس کی ملکیت میں قربانی کے تین دنوں میں سے کسی ایک دن ضروریات کا خرچہ اور قرضہ نکالنے کے بعد ساڑھے سات تولہ سونا ہو، یا ساڑھے باون تولہ چاندی ہو، یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر رقم ہو، یا ساڑھے باون چاندی کی مالیت کے برابر تجارت کا سامان ہو، یا ضرورت سے زائد اتنا سامان ہو، جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو، یا ان میں سے کوئی ایک دو چیزیں ہوں کہ جن کی مالیت کو جمع کریں تو ساڑھے باون تولہ چاندی اس سے خریدی جاسکتی ہو۔ اگر اس تفصیل کے مطابق کسی کے پاس بڑی عید کے دنوں میں اتنا مال آجائے تو وہ صاحب نصاب ہے اور اس پر قربانی واجب ہے۔

علومِ دینیہ کی معروف درس گاہ ’’جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن‘‘ کے مہتمم، معروف عالمِ دین مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری تحریکِ ختمِ نبوت کے ممتاز راہ نما، بلند پایہ عالمِ دین، شیخ الحدیث علّامہ سیّد محمد یوسف بنوریؒ کے صاحب زادے ہیں۔ حسبِ روایت، جامعہ کے سابق مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندرؒ کے سانحۂ ارتحال کے بعد (جو بلاشبہ، دینی حلقوں اور علمی دنیا کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے) آپ روزنامہ جنگ اقرأ اسلامی صفحہ کے مقبولِ عام سلسلے ’’آپ کے مسائل اور ان کا حل‘‘کے حوالے سے دینی و شرعی مسائل کے جوابات تحریر کریں گے۔

تازہ ترین