اسلام آباد / کراچی (نمائندہ جنگ / جنگ نیوز )آزاد کشمیر، کوئٹہ اور کراچی میں کورونا بے قابو، مثبت شرح بڑھ کر 4.17ہوگئی ، آزادکشمیر میں سیاحت پر پابندی عائد کردی گئی ،گذشتہ روز کورونا سے مزید 24 افراد انتقال کر گئے اور 1980نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں ،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47 ہزار 472 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1980 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 24 افراد انتقال کر گئے، مثبت کیسز کی شرح 4.17 فیصد رہی، ہلاکتوں کی تعداد 22642 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 78 ہزار 847 تک جاپہنچے ہیں، 738مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 15 ہزار 343 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 40862 ہے،یہاں راولپنڈی میں کورونا کے باعث مزید دو ہلاکتوں کی سرکاری تصدیق کی گئی ہے ،69کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیں،428 ہوم آ ئیسولیشن جبکہ23ابھی تک ہسپتال میں ز یر علاج ہیں ، وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے ایک مریض جاں بحق ہو گیا ،جس سے مرنے والوں کی تعداد787ہوگئی ہے، 175نئے کیسز کے ساتھ مریضوں کے تعداد 83956تک پہنچ گئی،24 گھنٹے کے دوران وفاقی دارالحکومت میں1921افراد کے ٹیسٹ لئے گئے ،فعال مریضوں کے تعداد 1661بتائی جاتی ہے،اسلام آباد کے 16 ہسپتالوں میں 149مریض داخل ہیں جن میں سے 23وینٹی لیٹرز پر اور126آکسیجن پر ہیں،حکومت آزادجموں وکشمیرنے کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر19جولائی سے29جولائی2021تک آزادکشمیر میں سیاحت پر پابندی عائد کر دی ہے۔