• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم بتائے، نواز نے اوفا اعلامیے میں مسئلہ کشمیر کیوں شامل نہ کیا، فرخ حبیب

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر بتائے 2015ء میں اوفا مشترکہ اعلامیہ میں سے نوازشریف نے مودی کو خوش کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کیوں شامل نہیں کیا تھا، پاکستان کی تاریخ میں نواز شریف نے بطور وزیراعظم مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا زکر نہ کرکے کشمیریوں کی جدوجہد کو نقصان پہنچایا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کی وکالت کرتے ہوئے پوری دنیا میں مودی کی آر ایس ایس انتہا پسندانہ سوچ کو عیاں کیا، کشمیر ی جانتےہیں کہ وزیرعظم عمران خان انکے سچے اور دلیر وکیل ہے۔

تازہ ترین