• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن کی پہلی خاتون جج شبانہ رسالت عباسی نے چارج سنبھال لیا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسز شبانہ رسالت عباسی نے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی کا چارج سنبھال لیا، وہ راولپنڈی ڈویژن کی پہلی خاتون جج ہیں جو اینٹی نارکوٹکس کورٹ میں تعینات ہوئی ہیں، مسز شبانہ رسالت عباسی نے 1998میں بطور سول جج اپنے کیئریئر کا آغاز کیا بعدازاں وہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سول جج سینئر سول جج اور ایڈیشنل سیشن جج کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہیں۔
تازہ ترین