کوئٹہ(پ ر)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی آرگنائزنگ و الیکشن کمیٹی کی جانب سے لاء کالج کوئٹہ اور بولان میڈیکل کالج کا انتخابی دورہ مکمل کرلیا گیا۔ دورے میں صوبائی آرگنائزنگ و الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عالمگیر مندوخیل، ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑ اور ممبر فرید احمد کاکڑ شریک تھے۔ دورے میں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بولان میڈیکل کالج کیلئے محمد عادل خان صدر جبکہ عبدالطیف جنرل سیکرٹری منتخب کرلیے گئے جبکہ لاء کالج کوئٹہ کیلئے محمد زبیر صدر اور نور اللہ نے مخالف پینل سے چار کے مقابلے میں چھتیس ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی جبکہ دس ووٹ مسترد کردیے گئے۔دورے میں اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ تنظیم اپنی اصل روح کے ساتھ بحالی کی جانب جاری ہے۔ تنظیم کے مزید فروغ اور ترقی کیلئے عہدیداران سمیت کارکنوں کو بھی تنظیمی ڈسپلن کے دائرے میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں اٹھانی پڑیں گی. جبکہ تنظیمی پلیٹ فارم سے قومی شعور اجاگر کرنے کیلئے سٹڈی سرکلز کا انعقاد تسلسل سے ممکن بنائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاء کالج میں طلباء کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ قانون کی پانچ سالہ ڈگری حاصل کرنے کیلئے صوبے کے دور دراز علاقوں سے صوبائی دارلحکومت کا رخ کرنے والے طلباء تعلیمی اداروں میں ہاسٹلوں کے فقدان کی وجہ سے مشکل اور پریشانی کا شکارہیں۔ بیان میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وکالت کی تعلیم اور شعبے میں بہتری کیلئے لاء کالج کوئٹہ کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے جس کی تعمیر صوبہ بھر کے طلباء کی بنیادی ضرورت ہے. بیان میں مزید کہا گیا کہ لاء کالج پشین میں ٹیچنگ سٹاف کی اشد کمی ہے۔ ادارے کو فعال بنانے کیلئے مزید آسامیاں مشتہر کی جائیں۔