• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان کاکڑ نے مظلوم عوام کیلئے آوازبلند کی‘ سراج الحق

کوئٹہ(پ ر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحما ن بلوچ ،مولانا عبدالکبیر شاکر ،زاہدا ختر بلوچ ،ڈاکٹر عطاء الرحمان ،مولانا عبدالحمید منصوری ، الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمدکرد ، اعجازمحبوب ،اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان کے ناظم صابرصالح پانیزئی ، جمعیت طلباء عربیہ کے صوبائی منتظم داداللہ ناصر ،امیر ضلع قلعہ سیف اللہ حاجی عبداللہ ،امیر ضلع لورالائی زکر یا ملازئی ،امیر ضلع قلعہ عبداللہ چمن قاری امداداللہ نے مسلم باغ جاکر پشتونخوا میپ کے عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر فاتحہ وتعزیت کی اس موقع پر سراج الحق نے عثمان کاکڑ کی دینی قومی سیاسی پارلیمانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ عثمان کاکڑ نےملک بلخصوص بلوچستان اورخیبر پختونخوا کے مظلوم عوام کیلئے جماعت اسلامی کےساتھ ملکر پارلیمان میں آوازبلند کی ۔
تازہ ترین