پشاور(نمائندہ جنگ)کو تو الی کے علا قے محلہ سیٹھیا ں میں گھر کے اندر 3 معمر بہن بھائی کی گھر کے اند ر پراسرار موت، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل،پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آ پریشن پشاور یا سر آ فریدی جائے وقو عہ پہنچے ۔ انہوں نے بتایاکہ کو توالی پولیس کو علا قے کے لو گو ں نے اطلاع دی کہ قریبی گھر سے بد بو آ رہی ہے جس پر پولیس جائے وقو عہ پر پہنچ گئی لیکن گھر کے دروازے اند ر سے بند تھے پولیس دروازے توڑ کر اندر داخل ہو ئی تو دیکھا ایک مر د اور ایک خا تو ن کی لاشیں گھر کے ایک حصہ جبکہ دوسری خا تو ن کی نعش دوسرے حصہ میں پڑی تھی جنھیں پولیس نے تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے مر دہ خا نہ منتقل کر دیا ۔