جارجیا میں ایک خاتون کے پلنگ کے نیچے رہنے والے 18 سانپ ملے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون نے یہ جاننے کے لیے کہ اس کے بستر کے نیچے سے سرسرانے کی آواز کیوں آرہی ہے اور بالوں جیسی کوئی چیز کی موجودگی پر جب اس نے بستر ہٹائی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس کے نیچے 18 سانپ موجود تھے۔
ٹرش ولیچر نامی خاتون اور اس کے شوہر نے بتایا کہ بالوں جیسی جو چیز نظر آرہی تھی وہ سانپ کا چھوٹا بچہ تھا جبکہ اس کے علاوہ بستر کے نیچے ماں سمیت مزید 16 بچے موجود تھے۔
اس صورتحال سے خوفزدہ خاتون کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ اب شاید اسے کسی ماہر امراض قلب سے ملنا پڑ سکتا ہے۔
خاتون کے شوہر نے بعدازاں ان سانپوں کو ایک بیگ میں رکھ کر قریب ہی واقع ایک کھاڑی پر چھوڑ دیا۔
مقامی محکمہ جنگلات کے ایک آفیشل نے گھر کا دورہ کرکے اور سانپوں کا جائزہ لیکر بتایا کہ یہ زہریلے سانپ نہیں ہیں جبکہ گھر کی تلاشی کے بعد اس نے بتایا کہ مزید سانپ موجود ہیں۔