اسلام آباد (صباح نیوز)قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری سے آج سوالنامہ کا تفصیلی جواب طلب کر لیا۔احتساب بیورو کے مطابق سابق صدر کی طلب کی گئی مہلت ختم،بتائیں فلیٹ کیسے بنائے، آصف علی زرداری کو تفصیلی جواب انویسٹی گیشن ونگ میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ۔ نیب کی جانب سے پہلے آصف علی زرداری سے 24جون کو جواب طلب کیا گیا تھا تاہم آصف علی زرداری کی جانب سے 16جولائی تک کی مہلت طلب کی گئی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔