• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کے ممکنہ کانگریس چیف نامزد

کراچی(نیوزڈیسک)نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کیلئے ممکنہ طور پر کانگریس چیف نامزد کردیاگیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب پرادیش کانگریس کمیٹی(PPCC) کیلئے نوجوت سنگھ سدھو کو نامزد کیا گیا ہے۔اس سے قبل سنیل جاکھر پنجاب کے کانگریس سربراہ تھے،وزیراعلی امریندر سنگھ کی بجائے پارٹی کے اعلیٰ حکام نے سدھو کا نام پی پی سی سی سربراہ کیلئے پیش کیا گیاہے۔پارٹی کی جانب سے سدھو سے مشورہ بھی کیا گیا ہے اور انہیں ان کی ٹیم بنانے سے متعلق بھی بات کی گئی ہے۔

تازہ ترین