• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی عہدیدار کی سفارش پر دو مویشی منڈیاں چہیتے ٹھیکیداروں کو نواز دی گئیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحصیل کونسل ملتان صدر کے افسر کی جانب سے چہیتے ٹھیکیداروں کو دو مویشی منڈیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق تحصیل کونسل ملتان صدر کے متعلقہ افسر کا سیاسی ایماء پر عارضی مویشی منڈیوں کے ٹھیکے اپنےپسند کےٹھیکیداروں کو دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے ، ہیڈ محمد والا اور پل بلیل پر قائم کی گئیں دونوں عارضی مویشی منڈیاں ٹھیکیداروں کونوازی گئی ہیں- معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ افسرنے اہم حکومتی شخصیت کے کہنے پر مذکورہ ٹھیکیداروں کو نوازا ، تاہم اب مذکورہ افسر نے سارا الزام صوبائی حکومتی عہدیدارپر ڈالنا شروع کر دیا ہے کہ اُن کی ایماء پر ٹھیکے الاٹ کئےگئے - دوسری جانب دونوں عارضی مویشی منڈیوں میں سہولیات کا فقدان ہے ، جس کی وجہ سے خریدار اور بیوپاری شدید پریشانی سے دوچار ہیں - مذکورہ ٹھیکیداروں نے ان عارضی مویشی منڈیوں سےجانوروں کیانٹری فیسوں سے وصولی شروع کردی ہے، قوانین کے مطابق کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی مقررہ کردہ منڈی مویشیاں سے جانوروں سے فیس وصولی کی جا سکتی ہے، لیکن عارضی سیل پوائنٹس سے بھی ٹیکس وصولی جاری ہے ۔
تازہ ترین