• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، 24گھنٹوں میں 3لڑکیوں کی غگ رسم تحت شادیاں روک لی گئیں

پشاور( کرائم رپورٹر)قبیح رسم غگ کے خلاف ایکٹ بننے کے باوجود واقعات میں کمی نہیں ا ٓئی ،پشاور میں 24گھنٹوں میں 3لڑکیوں کی غگ رسم تحت شادیاں روک لی گئیں ،تھانہ خان رازق شہید اور شاہ پور پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔محمد فاروق ولد نگاہ حسین سکنہ جہانگیر پورہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ہمشیرہ مسماۃ ( ح) کی شادی مظہرحسین ولد مشتاق حسین سے ہوئی تھی تاہم بعدازاں گھریلو ناچاقی کی بناء پر ان کی طلاق ہو گئی عدت پوری ہونے کے بعد جب کوئی ان کی ہمشیرہ کارشتہ مانگنے آتا ہے ، مظہر حسین اس کو گالیاں دیتا ہے ہراساں کرتا اور دھمکیاں دیکر رشتے سے منع کرتاہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اسی طرح خیال دین ولد حضرت نور سکنہ آفیسرز کالونی نے پولیس کو بتایا کہ اس کارشتہ دار فائق نور اور اس کے بیٹے نور ٗمعاذاور جنید نے اسے خبر دارکیا ہے کہ تم اپنی بیٹوں کے رشتہ کسی اور سے نہیں کرائو گے ان سے ہم شادی کرینگے مدعی کے مطابق جب بھی ان کی بیٹیوں فاطمہ اور آسیہ کے لئے کوئی رشتہ آتا ہے انہیں وہ منع کرتے ہیں ملزمان نے اسے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی کسی اور سے شادی کرالی تو تمھاری خیر نہیں ہوگی پولیس نے ملزمان کے خلاف غگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ۔
تازہ ترین