پشاور(کرائم رپورٹر) ایس ایس آپر یشنز پشاور نے عید الضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران شہر بھر کے پولیس اہلکارو ں کے تبا دلے اور تعینا تی پر پا بندی عا ئد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن پشاور یا سر آفریدی کے دفترسے جا ری اعلا میہ کے مطابق سکیو رٹی خد شا ت اور ٹرانسفر پو سٹنگ کی نظام کو غیر سیا سی بنانے کیلئے عید الضحیٰ اور اسکے بعد محرم الحرام کے ایا م میں پولیس اہلکار و ں کے تبا دلوں اور تعینا تی پر مکمل طور پر پا بندی عا ئد کی گئی ہے۔ اعلا میہ میں بتایا گیا ہے کہ جن اہلکار وں کی جن پولیس سٹیشنوں اور چوکیوں میں تعینا تی ہو ئی ہے ،انہیں محرم الحرام کے اختتا م تک بر قرار رکھا جائے گا ۔