• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، جانور ضبط


ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین منڈیاں ختم کر دیں، 6 افراد گرفتار اور 14جانور ضبط کر لئے گئے ۔

ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 نمبر چونگی ، دولت گیٹ اور ممتاز آباد سے 14 جانوروں کو ضبط کر لیا ، 6 بیوپاریوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں کہیں غیر قانونی مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں ہے ۔

دوسری جانب ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر مسافر بس اسٹینڈ کو سیل کر دیا جبکہ مالز ، یونیورسٹیز ، کالجز ، اسکولز اور ریسٹورنٹس کو بھی چیک کیا گیا ہے۔

تازہ ترین