• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی اور سگریٹ جان لیوا نہیں: نعمان اعجاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ بیوی اور سگریٹ، اُس وقت تک جان لیوا نہیں جب تک اُنہیں تیلی نہ لگائی جائے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں نعمان اعجاز پینٹ کوٹ میں ملبوس ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کسی کو طنزیہ نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کو ایک دلچسپ اور معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’خوشیاں بانٹنے کی کوشش کیا کریں کیونکہ نفرتیں تو پہلے ہی بہت عروج پر ہیں۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’بیوی اور سگریٹ، ہمارے لیے اُس وقت تک جان لیوا ثابت نہیں ہوسکتیں کہ جب تک اُنہیں تیلی نہ لگائی جائے۔‘

نعمان اعجاز کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔

تازہ ترین