• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا میڈیا کوریج کیلئے ضابطہ اخلاق

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات کے دوران میڈیا کوریج سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے مظفر آباد سے انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق اعلامیے میں کہا کہ تضحیک آمیز غیر تصدیق شدہ خبر اور اندازوں پر مبنی تبصروں سے گریز کیا جائے۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر، تبصروں اور بیانات کی نشر و اشاعت سے گریز کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق مرکزی کنٹرول رُوم کے لئے انٹری پاس سیکرٹری اطلاعات کی فہرست پر جاری ہوں گے جبکہ پولنگ اسٹیشن پر کوریج کے لئے 10 سے 15 صحافی فی ضلع اجازت ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے آغاز کے بعد پہلے دس منٹ تک اسٹیشن کی فوٹیج بنانےکی اجازت ہوگی جبکہ پریذائیڈنگ آفیسر اجازت نہ دے تو صحافی پولنگ اسٹیشن میں جانےکی ضد نہیں کر سکتے۔

اعلامیے کے مطابق اگر ووٹر ویڈیو یا فوٹو بنانے کی اجازت نہ دے تو اصرار نہیں کیا جائے گا، گنتی کے وقت بھی پریذائیڈنگ آفیسر کی مرضی کے بغیر ویڈیویا نہیں بنائی جاسکتی۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق پولِنگ بُوتھ کے باہر اور احاطہ پولنگ اسٹیشن میں کسی بھی وقت فوٹو یا ویڈیو بنائی جا سکے گی، پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد 2 گھنٹے تک نتائج کی تشہیر نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین