• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان،افغانستان میں مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا‘ شاہ محمود

تاشقند(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تاشقند میں وسطی و جنوبی ایشیا رابطہ کانفرنس کے موقع پر افغانستان میں مفاہمت کےلئے امریکا کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، خطے میں روابط کے فروغ اور اقتصادی ترقی و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان، کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے مل بیٹھ کر خود کرنا ہے ۔ پاکستان ، افغانوں کی سربراہی میں ، افغانوں کو قبول، جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

تازہ ترین