• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ نے افغان ایئرفورس سے کوئی رابطہ نہیں کیا، افغان نائب صدر کے الزامات مسترد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں) پاکستان نے افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے افغان ائیر فورس سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا۔

اس قسم کے بیانات کا مقصد افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں افغان مسئلہ کے حل کیلئے کی جانے والی پاکستان کی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

افغان نائب صدر کےالزامات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان نے چمن سیکٹر کی دوسری جانب اپنی سرزمین پر فضائی آپریشن سے آگاہ کیاتھا‘ پاکستان نے مثبت جواب دیتے ہوئے اپنے علاقے میں کارروائی کے افغان حکومت کے حق کو تسلیم کیا۔

اگر چہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت اس قدر قریبی سرحد کے قریب آپریشنز کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔پاکستان نے اپنے فوجیوں اور آبادی کے تحفظ کیلئے اپنے علاقے میں ضروری اقدامات کئے ۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ تمام رینکوں کے40 اے این ڈی ایس ایف کو تحفظ دیا جو فرار ہو کر پاکستان آئے تھے اور انہیں عزت و احترام کیساتھ واپس کیا اور انہیں اے این ڈی ایس ایف کو تمام لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنیکی پیشکش کی۔

تازہ ترین