لاہور(جنگ نیوز)وزیراعظم عمران کے خلاف ہتک عزت کا دعوی ٰکے کیس میں عدالت نے عمران خان کے وکلاء کو جواب جمع کرانے کے لئے 27 جولائی کی تاریخ دے دی۔سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید نے شہباز شریف کی درخواست پر وزیراعظم کے خلاف ہتک عزت کادعوی کے کیس کی سماعت کی جس میں عمران خان کے وکلاء نے دعویٰ پر جواب جمع نہیں کرایا۔