• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور شاہ محمود کا بھارتی وزیر سے ہاتھ ملانے سے انکار

تاشقند(ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں بے نقاب ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمودنے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکرسے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا ۔

عمران خان اورشاہ محمود قریشی نے ایس جے شنکر کے علاوہ کانفرنس کے تمام شرکاء سے مصافحہ کیا۔

تاشقند میں انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاح پر شرکا کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا‘اس موقع پر عمران خان نے فرداًفرداً تمام سربراہان،وزرائے خارجہ سے ہاتھ ملایا تاہم ایس جے شنکر سے ہاتھ نہیں ملایاجبکہ جے شنکر کے ساتھ کھڑے روسی وزیرخارجہ سے عمران خان نے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔

تازہ ترین