• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی میں دھند نہ چھائی تو آزاد کشمیر الیکشن ہم جیتیں گے، مریم نواز

بھمبر ،برنالہ (نمائندہ جنگ، ٹی وی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کہا ہے کہ جولائی میں دھند نہ چھائی تو آزاد کشمیر کا الیکشن ہم جیتیں گے، کشمیر کامقدمہ ہارنے والوں پر عوام انڈے نہ پھنکیں تو کیا انہیں ہار پہنائیں، اصل انتقام 25جولائی کو لینگے،کشمیرکافیصلہ اس شخص کے ہاتھ میں نہیں دیا جا سکتا جسکی اپنی کوئی پہچان نہیں، نواز شریف کو سازش کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا، الیکشن چوری کرنیکی کوشش کی تو عمران خان کا بہت بڑا نقصان ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برنالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم نے ڈسکہ کی دھند میں الیکشن چوری نہیں ہونےدیا،کشمیر میں توپھربھی موسم صاف ہے،73سالہ ملکی تاریخ میں پٹرول کی قیمت ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی،یوٹیلیٹی اسٹورپر آٹا، گھی،چینی عوامی دسترس سےباہر ہیں،نیازی جلددعویٰ دہرائینگےکہ یہ سب غریب کیلئے کیا۔

تازہ ترین