• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دیدیا، امین گنڈاپور، مراد سعید

چناری(نامہ نگار )وفاقی وزراء علی امین گنڈاپور اور مرادسعید نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام نےہمارے حق میں فیصلہ دیدیا،عمران خان ہی کشمیرمیں تبدیلی لاسکتے ہیں،کشمیری اپنی تقدیرکافیصلہ خودکریں ہم ساتھ ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مدمقابل تحریک انصاف کے نامزد امیدواران اسمبلی حلقہ چھ،سات جہلم ویلی سید ذیشان حیدر اور دیوان علی خان چغتائی نےچناری ڈگری کالج گراؤنڈمیں بھرپورطاقت کامظاہرہ کیا،جلسہ سے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیاہے،یہ جوش وجنون اس بات کا عکاس ہے کہ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ مکمل طور پر آچکی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بھر پور طریقے سے پیش کر کے کشمیر کےحقیقی سفیر ہونے کا حق ادا کیا،وہ واحد لیڈر ہیں جو کشمیر میں تبدیلی لاسکتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو نے ملک توڑا اسلئے ہم اسے غدار کہتے ہیں ،کشمیریوں کی آزادی کی قرارداد کو بھٹو نے ردی کی ٹوکری میں پھینکا،عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کی،ہم چناری میں آئی ٹی یونیورسٹی بنائینگے،دو سو کلو میٹر سڑکیں دینگے۔

تازہ ترین