وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کسی دھڑے کے ساتھ نہیں افغانستان کے ساتھ ہے۔
نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے معاملے میں ماضی میں بڑی قیمت چکائی ہے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ ازبکستان اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر دفاع نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کسی دھڑے کے ساتھ نہیں افغانستان کے ساتھ ہے، مذاکرات کے ذریعے کابل کو مزید خانہ جنگی سے بچایا جائے۔