کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلبہار پولیس نےمطلوب گینگسٹر کاشف دادا گروہ کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم نبیل حسن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بھتہ نہ دینے پر تاجر پر ایک گھنٹے میں دو حملے کیے، پولیس کے مطابق مقتول تاجر شبیر رحمان نیشنل بینک میں ملازمت کے ساتھ کاروبار بھی کرتا تھا، پہلا حملہ یکم جون کو گولیمار میں سینٹری دکان پر کیا ،حملے سے تاجر شبیر رحمان شدید زخمی ہوا ،زخمی تاجر شبیر کو بیٹا اور بھتیجا اسپتال لے کر روانہ ہوئے توگینگ وار ملزمان نے ان کا پیچھا کیا اور لولین پل پر کار پر فائرنگ کی، فائرنگ سے زخمی تاجر بیٹا اور بھتیجا بھی زخمی ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ تاجر کا زخمی بیٹا کار چلاتا ہوا اسپتال پہنچا لیکن اسکے والد دم توڑ گئے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ویسٹ اور سینٹرل میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں بھی کرچکا ہے، ملزم کے دیگر ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔