راولپنڈی(نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے عید الا لضحیٰ کے حو الے سے سکیورٹی و د یگر انتظا ما ت کے با رے میں ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ عید کے مو قع پر کورونا کے ساتھ ساتھ کا نگو وائرس سے بچنے کے لئے بھی اقدامات کر نا ہوں گے۔ عید کے حو الے سے صفائی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آر ڈ بلیو ایم سی کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی آلائشو ں کو ڈالنے کے لئے اس بار چار لاکھ بائیو ڈ گر یڈ ایبل تھیلے بھی عوام میں تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے معاملے پر شکایات کی صورت میں 1139 پر مفت کال کر کے اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جا ئزہ اجلا س کے شر کاء سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عا مر عقیق خاں، ایڈ یشنل کمشنر ( کوا رڈ ینیشن) عارف عمر عزیز، سی او راولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی ودیگر متعلقہ افسران کے علاوہ اٹک، جہلم، چکوال کے ڈپٹی کمشنر نے و یڈیو لنک کے ذ ر یعے اجلاس میں شر کت کی۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ عید کے موقع پر صفا ئی کا خصو صی انتظام یقینی بنایا جا ئے ۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ نتظامی افسران اس بات کویقینی بنائیں کہ مو یشی منڈ یاں منظور شدہ سیل پوا ئنٹس پرہی لگائی جائیں ۔