اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے با وجودفیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امتحانی شیڈول تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتحانات کا آغاز شیڈول کے مطا بق 28 جولائی سے ہو گااور یہ این سی او سی ہدایات کے مطابق ہوں گے۔کووڈ 19 ایس او پیز پر عمل بھی یقینی بنایا جائے گا۔امتحان 28 تا 31 جولائی ہوں گے۔کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے امتحان 31جولائی کو ہوں گے۔سیکشن افسر گریڈ 17اپائنٹمنٹ بائی ٹرانسفر امتحان یکم سے 3 اگست ،سیکشن افسر گریڈ 18 اپائنٹمنٹ بائی ٹرانسفر امتحان 4 سے 6 اگست ،جنرل ریکروٹمنٹ فیز ون اینڈ ٹو امتحان 28 اگست اورٹائپنگ، شارٹ ہینڈ، کمپیوٹر لٹریسی ٹیسٹس(اے پی ایس) 21ستمبر سے ہوں گے۔ایف پی ایس سی نےامتحانات کا پبلک نوٹس جاری کر دیا۔