• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کیساتھ کام کرنیوالی ہیں؟


لالی ووڈ اور بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کا جواب دے کر مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کے مداح اُن سے دلچسپ سوالات کرتے نظر آرہے ہیں، جن میں اُن کی شادی، باڈی شیمنگ، ناک کی سرجری اور پسندیدہ ساتھی اداکار کے حوالے سے سوال شامل ہیں۔

انہی سوالات میں سے ایک سوال ہالی ووڈ میں ماہرہ خان کے ڈیبیو سے متعلق بھی کیا گیا، ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’کیا آپ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کے ساتھ اُن کی فلم میں کام کرنے والی ہیں؟‘

ماہرہ خان نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ٹام کروز! میں آپ سے معذرت خواہ ہوں کیونکہ ہماری فلم کی بات لیک ہوگئی ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے بہت کوشش کی تھی کہ میں اس بات کو پوشیدہ رکھوں لیکن میں اس کام میں کامیاب نہ ہوسکی۔‘

اُنہوں نے ٹام کروز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ آپ کی ٹیم نے ہی یہ خبر لیک کی ہے لیکن پھر بھی، میں بہت جلد آپ سے ملاقات کروں گی۔‘

ماہرہ خان کا یہ جواب سُننے کے بعد اُن کے مداح کشمکش میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ کیا واقعی اداکارہ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں یا یہ جواب محض ایک مذاق ہے۔

دوسری جانب ماہرہ خان کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین