• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج لائن کے کرایوں میں کمی کی تجویز

محکمہ ٹرانسپورٹ نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین میں مسافروں کی تعداد میں اضافے کے لئے سفارشات تیار کرکے پنجاب حکومت کو ارسال کر دیں، سفارشات میں کرایوں میں کمی کےحوالے سے مختلف تجاویز دی گئی ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ فاصلے کے مطابق کرایہ متعارف کرانے کے علاوہ بزرگ شہریوں کے لئے سینئر سٹیزن کارڈ اور خصوصی افراد کے لئے اسپیشل پرسن کارڈ کے ذریعے مفت سفر کی اجازت کی سفارش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہفتہ وار کارڈ کے ذریعے ایک ہفتہ اور ماہانہ کارڈ کے ذریعے ایک ماہ تک لامحدود سفر کی اجازت کی سفارش بھی شامل ہےجبکہ طالب علموں کو اسٹوڈنٹ کارڈ ،سرکاری ملازمین کو گورنمنٹ ایمپلائی کارڈ اور خواتین کو ورکنگ ویمن کارڈ کے ذریعے چھوٹ دینے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین