• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، قرنطینہ سینٹر میں پولیس اہلکار نے انچارج سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو فائرنگ سے قتل کردیا

پشاور (نمائندہ جنگ)تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع قرنطینہ سینٹر میں کانسٹیبل نے تکرار کے بعد فائرنگ کرکے انچارج سب انسپکٹر اور ساتھی حولدار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا وہاں موجود اہلکاروں نے فوری طور پر ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ، ملز م پر قرنطینہ سنٹر میں زیر علاج مریض سے رشوت لے کر اسے چھوڑنے کا الزام تھا جس پرمقتول سےتلخ کلامی ہوئی تھی۔ واقعات کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے قرنطینہ سنٹر میں ایف آر پی کے کانسٹیبل عباس علی نے فائرنگ کرکے قرنطینہ سنٹر کے انچارج سب انسپکٹر گل رحمان اور کانسٹیبل عمران عرف ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے شہید کردیا موقع پر موجود دیگر اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کانسٹیبل عباس علی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا بتایا جا رہا ہے کہ ملزم عباس علی پر الزام تھا کہ اس نے چند روز قبل قرنطینہ سنٹر میں زیر علاج کورونا کے مریض سے آٹھ ہزار روپے رشوت لے کر اسے چھوڑ دیا تھا۔ راز افشا ںہونے پر پولیس حکام نے انکوائری کا حکم دیا تھا انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ کانسٹیبل عباس علی نے رشوت لی تھی اسی بات پر گزشتہ صبح سب انسپکٹر گل رحمان اور کانسٹیبل عباس علی کے مابین تکرار ہوئی تھی۔

تازہ ترین