لاہور(نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں صنعتوں اور سی این جی کے شعبے کو گیس کی فراہمی کی مکمل بندش پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جو بدانتظامی کی انتہا ہے۔گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے پیچھے پی ٹی آئی کی دولت کمانے کی ہوس اور بدترین نااہلی ہے، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور اس کی کابینہ ہے۔گزشتہ مہینے سے بجلی اور گیس کی لامتناہی لوڈ شیڈنگ کا افسوسناک سلسلہ جاری ہے، اضافی بجلی کے باوجود بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔