• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی اولمپئن سمیع ﷲ کے مجسمے کی ہاکی اور گیند چورلے اڑے، انتظامیہ نے ہاکی اسٹک اور گیند دوبارہ رکھ دی

بہاول پور(جنگ نیوز)دنیائے ہاکی میں فلائنگ ہارس کے نام سے معروف پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن سمیع ﷲ خان نے بہاولپور میں اپنے مجسمے کے ساتھ توہین آمیز سلوک پر اظہار افسوس کیا ہے۔چور اولمپیئن سمیع ﷲ خان کے آبائی شہر بہاولپور میں ان کے مجسمے کے ساتھ رکھی جانے والی ہاکی اور گیند اٹھا کر لے گئے، واضح رہے کہ چند روز قبل کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور کی جانب سے سمیع ﷲ خان کے فلاحی اسپتال کے قریب ان کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد فلائنگ ہارس سمیع ﷲ خان کی پاکستان ہاکی کے لیے گراں قدر خدمات کوخراج تحسین پیش کرنا تھا۔اس بارے میں سمیع ﷲ خان کا کہناہے کہ مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے اس ناروا سلوک کا علم ہوا، جس نے بھی یہ حرکت کی ہے یہ اچھی بات نہیں ہے۔ ہاکی اور گیند لے جانے والے سے میری درخواست ہے کہ وہ مجسمے کے ساتھ ہاکی اور گیند کو واپس رکھ دیں۔ادھر بہاولپور انتظامیہ نےبروقت اقدام کرتے ہوئےاولمپئن سمیع ﷲ خان کے مجسمے کے ساتھ دوبارہ ہاکی اسٹک اور گیند رکھ دی ہے۔دوسری جانب سابق قومی کپتان اولمپئین حنیف خان، منظور جونئیر، شہناز شیخ،ناصر علی،احمد عالم، رشید الحسن و دیگر نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی اسٹارز کی تذلیل قرار دیا ہے۔

تازہ ترین