مردان(نمائندہ جنگ) پارہوتی کے علاقہ ڈاگئی سٹاپ کے قریب پولیس موبائل پر نامعلوم دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا جس سے زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں موبائل وین کا ڈرائیور شہید ہوگیا۔وین آزاد کشمیر الیکشن کیلئے نفری پولیس لائن میں چھوڑ کر واپس جارہی تھی ، سر چ آپریشن شروع کردیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہدا للہ خان کے مطابق یہ تھانہ شہبازگڑھی کا موبائل وین تھا جس کا ڈرائیور کانسٹیبل ابرار آزاد کشمیر الیکشن کے لئے نفری پولیس لائن میں چھوڑ کر واپس جارہاتھا کہ تھانہ پارہوتی کے علاقہ ڈاگئی اسٹاپ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے چلتی وین پر ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا ۔