• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتہ خر ہ ، خواجہ سرا اغوا ،ملزمان نے برہنہ ویڈیو بنا کر چھوڑ دیا

پشاور (نمائندہ جنگ )تھانہ پشتخرہ کی حدود سے مسلح افراد نے خواجہ سرا کو اغوا کرلیا اور اس کی برہنہ ویڈیو بنا کر ایک گھنٹہ بعد چھوڑ دیا ۔خواجہ سرا ریخان خان عرف گڑیا سکنہ باڑہ گیٹ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا گزشتہ شب سربند میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد وہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آ رہا تھا کہ راستے میں پشتخرہ کے قریب شاہ حسین، جہانزیب اور سلیمان نے ان کی گاڑی روکی اور اسے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر اپنی گاڑی میں ڈال دیا اور ایک خالی پلاٹ میں لے گئے ملزمان نے ایک گھنٹہ تک اس کی برہنہ ویڈیو بنائیں اور اس سے 30 ہزار روپے اور قیمتی موبائل چھین کر چھوڑ دیا ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کے ساتھ اس کی موبائل فون پر تکرار ہوئی تھی اور ایک دوسرے کو دھمکیاں دی تھیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین