عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں پٹرول پمپ بند ہوگئے، پٹرول پمپس کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس حوالے سے پٹرول پمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپوں کو ڈپو سے پٹرول سپلائی نہیں ہورہا، امید ہے آج پٹرول کی سپلائی بحال ہوجائے گی۔
دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عید تہوار کے موقع پر پٹرول کی قلت معمول ہے لہٰذا حکومت نوٹس لے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول سپلائی کمپنیوں اور مالکان کو پٹرول سپلائی کا پابند کیا جائے۔