ڈیرہ غازی خان میں مسافر بس کے خوفناک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تونسہ روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں 36 زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
سیالکوٹ سے راجن پور جانے والی مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، جاں بحق اور زخمیوں میں بیشتر کا تعلق راجن پور سے ہے، جو عید منانے گھروں کو واپس جارہے تھے۔
جاں بحق افراد میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں، جن کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس پرانی تھی، جس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔