• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالاکنڈ، گلگت میں تیز بارشیں، سیاح پھنس گئے


مالا کنڈ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بارش نے بتاہی مچادی، ملکی اور غیر ملکی سیاح پھنس گئے۔

مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشیں جاری ہیں، سوات، لوئر اور اپر دیر میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

لوئر دیر میں سیلابی پانی خال بازار کی دکانوں میں داخل ہوگیا، سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی۔

دیامر میں کئی مقامات پر بارشوں کے بعد ندیوں میں طغیانی آئی ہے، تفریح مقامات پر بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح پھنس گئے۔

فیری میڈو، نانگا پربت، راہی کوٹ، بابو سر، نیاٹ، کھنر میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے متعدد مقامات پر رابطہ سڑکیں بند کردی گئیں۔

شاہراہ بابوسر ناران کو کھولنے کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے کراچی میں 24 اور 25 جولائی کے دوران متعدل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین