• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی ہراسانی کا الزام، کینیڈین اداکار اسپانسرز سے محروم

کینیڈین اداکار اور سابقہ چینی و کورین گلوکار کرس وو کو جنسی ہراسانی کے الزامات اپنے اسپانسرز سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرس وو سے تقریباً 4 نامور برانڈز نے تعلق توڑ دیا ہے۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا کہ کینیڈین اداکار پر کم عمر گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کا الزام ہے۔

ان کی سابقہ گرل فرینڈ ڈی میژو نے الزام عائد کیا تھا کہ اداکار نے انہیں جنسی ہراساں کیا ہے۔ 

دوسری جانب کرس وو کے اسٹوڈیو نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

وو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کی خاموشی کا مقصد قانونی عمل کو کسی بھی مشکل سے بچانا تھا، تاہم انھیں نہیں پتہ تھا کہ ان کی خاموشی کی وجہ سے افواہیں اس حد تک بڑھ جائیں گی۔ 

تازہ ترین