• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی چینی باشندوں کی سیکیورٹی کی یقین دہانی


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اور پاکستان میں موجود چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا یقین دلایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دوران ملاقات داسو واقعے پر چین کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج آزمودہ دوست چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن کے لیے کام کرتے ہیں، ہمیں تمام دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے مضبوط رہنےکی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چینی سفیر کو پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا یقین دلایا۔

تازہ ترین