• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیکنگ اور ڈیٹا لیکیج سے محفوظ ایپ کی تیاری میں اہم پیشرفت


وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے ہیکنگ اور ڈیٹا لیکیج سے محفوظ ایپ کی تیاری سے متعلق خوشخبری سنادی۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی میں ہیکنگ اور ڈیٹا لیکیج سے محفوظ ایپلی کیشن( ایپ) کی تیاری میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے ایپ تیار کرنے کے قریب ہے۔

امین الحق نے مزید کہا کہ سرکاری ایپ کا نام’بیپ‘ ہوگا، جس میں ٹیکسٹ اور آڈیو کال ہوسکے گی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے یہ بھی کہا کہ ڈیٹا محفوظ تر بنانے کے لیے جدید ترین بلاک چینی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

تازہ ترین