سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک کی داخلہ سیکیورٹی خراب ہورہی ہے۔
ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور دیگر ایجنسیاں باہم مدد کررہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کی باہم مدد سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوگا۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ ان معاملات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔