• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو عالمی برادری اور فیٹف کے نوٹس میں لایا جائے گا، پاکستان

اسلام آباد(آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو فٹیف گرے لسٹ میں رکھنے کی بھارتی کوشش کے اعتراف نے حقیقت کھول دی ، بھارتی بیان نے اس کی اصلیت عیاں کر دی ہے،بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو عالمی برادری اور فیٹف کے نوٹس میں لایا جائیگا،پاکستان کو فٹیف گرے لسٹ میں رکھنے کی بھارتی کوشش کے اعتراف نے حقیقت کھول دی، صدر ٹاسک فورس سے رابطے پر غور کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں بھارتی منفی کردار سے متعلق پاکستان کے موقف کو درست ثابت کیا اور بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کر کے اس کے کردار کو گھٹا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارتی بیان اہم تکنیکی فورم کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کو ثابت کرتا ہے، ایکشن پلان پر عمل کے دوران پاکستان تعمیری انداز میں ایف اے ٹی ایف سے رابطے میں ہے،ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی پیشرفت پر بھارت بھونڈے ذرائع سے شک ظاہر کرنے کا ہر ممکن طریقہ اختیار کرتا ہے جبکہ ماضی میں پاکستان بار بار بھارت کے نقلی کردار کو عالمی برادری کے سامنے لاتا رہا ہے۔

تازہ ترین