• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا ساحل تفریح کیلئے بند، سی ویو پر نہانے اور گھومنے پر مکمل پابندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ساحل کو تفریح کے لئے بند کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حکومت سندھ کے احکامات پر عملدرآمد کرایا گیا ہے،سی ویو پر نہانے اور گھومنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ساؤتھ پولیس نے بتایا کہ خیابان اتحاد پر عائشہ مسجد اور کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب ناکے لگائے جائیں گے۔ پولیس کے 8 موٹر سائیکل اسکواڈ گشت پر مامور ہونگے جبکہ مختلف مقامات پر 50 اہلکاروں کو تعینات کیاجائے گا،پولیس کے مطابق سی ویو روڈ پر 150 اہلکار ڈیوٹی دیں گےاور صرف مقامی افراد کو ہی جانے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین