پشاور( وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت پشاور میں موسلاد ھار بارش کے بعد بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ ٗٹرپینگ اور کم وولٹیج کا سلسلہ جاری ہے ناروا لوشیڈنگ کے خلاف پشاور کے مضافاتی علاقوں کے کئی مقامات پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور پیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مضافاتی علاقوں میں بجلی 23 گھنٹے بند، کوہا ٹ روڈ پرمظاہرہ ،مسئلہ حل نہ ہو نے پر صوبا ئی اسملی اورگورنرہا ئوس کےسامنے دھرنے کی دھمکی دیدی، صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں ناروا لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے عوام پیسکو کی جانب سے ناروالوڈشیڈنگ اور ٹریپنگ کے خلاف غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں صدر ٗگلشن کالونی، گلبرگ، قصہ خوانی، اندر شہر ، ہشتنگری ، لاہوری ، سکندر پورہ ، نشتر آباد ، گلہبار یونیورسٹی روڈ ٗیونیورسٹی ٹائون ٗحیات آباد ٗراحت آباد ٗپلوسئی ٗریگی اور پشاور کے مضافاتی علاقوں چارسدہ روڈ ٗمتھرا ٗچغرمٹی ٗدائوزئی ٗنحقی ٗخزانہ ٗ کوہاٹ روڈ ٗشیخ محمدی ٗاحمد خیل ادیزئی و پاسنی سمیت متنی، ٹیلہ بند، حسن خیل سب ڈویژن، اضاخیل، مریم زئی، شریکیرہ اور ملحقہ علاقوں میں کئی دنوں سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔