کراچی(جنگ نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، تجارتی سفارتی تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیاگیا۔پاکستان میں تعینات آئیوری کوسٹ کے اعزازی قونصل جنرل فضل کریم دادا بھائی نے کہاہےکہ پاکستان اور آئیوری کوسٹ کے تعلقات میں بہتری سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا،وزیر خارجہ خارجہ شاہ محمود قریشی اور آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میںدونوں ممالک کے درمیان تجارتی سفارتی اور ثقافتی تعلقات کومضبوط کرنے پر زور دیاگیا، شاہ محمود نے آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔