• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی داخلی سیکورٹی صورتحال، ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے رہنماءسینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کہ ملک کی داخلی سیکورٹی کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران دہشتگردی کے 150 واقعات پیش آئے ہیں، را اور دیگر ایجنسیوں کی معاونت سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات، انتہا پسندی اور سلیپر سیلز کے دوبارہ فعال ہونے میں اضافہ ہو گا، ان معاملات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے پارلیمنٹ کا ان کیمرا مشترکہ اجلاس بلایا جائے افغانستان میں بدلتی صورتحال کے پاکستان پر براہ راست اثرات پڑینگے ، اجلاس کو وزارت خارجہ، دفاع اور داخلہ بریفنگ دیں ، ایوان میں بحث کرائی جائے، پارلیمنٹ قومی سلامتی کی کمیٹی منتخب کرے، کمیٹی ایوان میں بحث، بریفنگ، ملٹری سمیت تمام شراکت داروں سے مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے سٹرٹیجی پیپر تیار کرے اوراسکی پارلیمنٹ منظوری دے ،انہوں نےکہاکہ افغانستان میں بدلتی صورتحال کے پاکستان پر براہ راست اثرات پڑینگے۔

تازہ ترین