کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آئل ٹینکرزاونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں 1200 سے زائد چھوٹے ٹینکرز کے ذریعے آئل فراہم کیا جاتا ہے ، لیکن آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے چھوٹے ٹینکرز کو پٹرول نہیں دیا جارہا، جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 80 فیصد پٹرول پمپس پر ایندھن کی فراہمی رکی ہوئی ہے۔