• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ڈی جی خان پر وسیب کی ہر آنکھ اشکبار ہے، ایس ڈی پی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سانحہ ڈیرہ غازیخان پر سرائیکی وسیب کی ہر آنکھ آشکبار ہے۔ عید منانے کیلئے گھروں کی طرف آنیوالے افراد حادثہ کا شکار ہو کر دنیا فانی سے روانہ ہو گئے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون، عنایت اللہ مشرقی، نذیر احمد کٹپال اور دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب میں ملازمتوں کی کمی کی وجہ سے لاکھوں افراد دوسرے صوبوں میں روزی روٹی کمانے جاتے ہیں جن میں سے اکثر حادثات کا شکار ہوکر گھروں میں لوٹنے سے پہلے دنیا فانی سے کوچ کر جاتے ہیں۔
تازہ ترین