• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوپاریوں کوماسک اورسینی ٹائزرفراہم

پشاور( جنگ نیوز)سیکرٹری لوکل کونسل بورڈسلیم خان نےٹائون ون اورٹوکی مویشی منڈیوں کادورہ کیاانہوں نے وہاں کوروناضابطہ اخلاق اورصفائی سمیت دیگرانتظامات کاجائزہ لیا، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سلیم خان نے بغیرپیشگی اطلاع کے ٹائون ون کی رنگ روڈاورٹائون ٹوکی جی ٹی روڈ پرواقع کالامنڈی کادورہ کیا،اسسٹنٹ ٹائون آفیسرریگولیشن ایازخان درانی نے انہیں رنگ روڈکی مویشی منڈی اورٹائون ٹوکی ریگولیشن آفیسرذوالحجہ الیاس نے کالامنڈی میں انتظامات سے متعلق آگاہ کیا،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈکوبتایاگیاکہ منڈی میں بغیرماسک کے کسی بھی شہری کوداخل نہیں ہونے دیاجاتاہے ،ٹی ایم ایز انتظامیہ کی جانب سے بیوپاریوں کوماسک اورسینی ٹائزرفراہم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ منڈی میں ہاتھ دھونے کیلئے پانی کی ٹینکیاں نصب کرکے صابن فراہم کئے جارہے ہیں،جبکہ روزانہ کی بنیادوںپرمنڈیوں میں جراثیم کش سپرے بھی کئے جارہے ہیں،اس موقع پرسیکرٹری لوکل کونسل بورڈسیلم خان نے منڈیوںمیں انتظامات پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کوروناایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی.
پشاور سے مزید