مون سون کی شجر کاری مہم کے پیشِ نظر محکمۂ جنگلات پنجاب نے صوبے بھر میں عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔
اس بات کا اعلان محکمۂ جنگلات پنجاب کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک اعلامیئے کے ذریعے کیا گیا ہے۔
پنجاب کے وزیرِ جنگلات نے تمام افسران اور ملازمین کو جمعرات سے آن ڈیوٹی رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔